شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیاں،چادر وچار دیواری کی پامالی اور خواتین کی توہین قابل مذمت اقدام ہے، علامہ صادق جعفری

20 ستمبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے4نوجوانوں کی جبری گمشدگی قابل مذمت اقدام ہے ۔ بے گناہ جوانوں کا یوں لاپتہ کردینا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ماورائے آئین چھاپوں اور گرفتاریوں سے خوف وہراس پیدا کررہے ہیں ۔ رات کی تاریکی میں دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہونے سے ملت جعفریہ میں احساس عدم تحفظ پروان چڑھ رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو آئین تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، کسی بھی جرم میں ملوث شہری کو حوالات میں بند کیا جاتا ہے ،اسے عدالت میں پیش کرکے اس پر الزام ثابت کیا جاتا اور اسے اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتاہے ۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے جمہوری دور حکومت میں آمریت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ گذشتہ رات مختلف علاقوں سے جبری گمشدہ کیئے جانے والے چاروں نوجوان بے گناہ ہیں ۔ ملت جعفریہ پہلے ہی درجنوں جوانوں کی جبری گمشدگیوں پر طویل عرصہ سے سراپا احتجاج ہے اس پر ستم یہ کہ مزید چار جوانوں کو لاپتہ کردیا گیا۔

علامہ صادق جعفری نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، کورکمانڈرکراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا فوری نوٹس لیں ۔ چادر اور چار دیواری کی پامالی اور خواتین کی توہین قابل مذمت اقدام ہے ۔ تمام جبری گمشدہ جوانوں کو عدالت میں پیش کیا جائےاور بے گناہوں کو را کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree