پاکستانی غیورعوام جارح سعودی افواج کی بربریت کا نشانہ بننے والے یمنی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن

27 مارچ 2015

وحدت نیوز (کراچی) آل سعود کے پٹھوعرب حکمران فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خطرہ   ہیں یمن میں عرب ممالک کی جانب سے جارحیت کی مذمت کرتے ہیں پاکستانی عوام مظلوم یمنی عوام کے ساتھ ہیں یمن عرب ممالک کے حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ عوام معصوم بچوں کی شہادت پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے آرمی چیف، سعودی نواز حکومت پرسعودی احسانات کے بدلہ میں افواج پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔حکومت بیرونی امدادکے نام پر ملکی سا لمیت کو داؤ پر مت لگائے نواز حکومت نے سعودی مراعات خود لیں ملکی عوام اور افواج پاکستان 1999میں مفت تیل لیکر القائدہ ،طالبان،داعش کی صورت میں دہشتگردی کی بھاری قیمت اب تک چکا رہی ہے ،مشرق وسطیٰ میں اپنی ہی لگائی جانے والی آگ میں سعودی عرب خود جل رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء مولانا علی انور، مولانا احسان دانش، علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن نے یمن میں سعودی جارحیت فضائی حملوں کے خلاف بعد نماز جمعہ خوجا مسجد کھارادر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء سے خطاب میں کیا، احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جو ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر یمن میں سعودی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں کی مذمت اورنواز حکومت، امریکہ ،اسرائیل ،آل سعود اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

 

رہنماؤں کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ عوامی انقلابات میں امریکہ و عرب ممالک کو شکست کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ،مشرق و سطیٰ میں عوامی انقلابات نے آل سعود کی صدیوں سے جاری ظالم بادشاہت کا تختہ اُلٹ دیا ،سعودی حکومت اسلام کے نام پر امت مسلمہ کو دھوکا دے رہی ہے ،آل سعود یہود و نصارا کی کے عشارہ پر یمن میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے ،عرب حکومتیں اگر امت مسلمہ سے مخلص ہیں تو اسرائیل جارحیت کے خلاف اورفلسطینی مسلمانوں کو بچانے کیلئے اسرائیل پر حملہ کریں ، امریکی پٹھوعرب حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے آج فلسطین،بحرین، شام و عراق میں اہل بیت و اصحاب رسول (ص) کی مزارات پر حملے کا سبب بنی، بادشاہت کے دن گنے جاچکے مشرق و سطیٰ میں عوامی بیداری ان ظالم بادشاہوں سے ان کااقتدار چھین لے گی یمن میں اسلامی حکومت کے خلاف نوا ز حکومت کی جانب سے یکطرفہ سعودی حکومت کی مدد کا فیصلہ لینا ایوان زریں و ایوان بالا سمیت ملکی عوام سے غداری ہے نواز شریف ذاتی احسانات کے بدلے ملک کو مشرق وسطیٰ کی آگ میں دھکیل رہیں ہیں دوسری جانب عرب ممالک کی جانب سے یمن میں بم باری سے سیکڑوں عوام اور معصوم بچوں کی شہادت پر مظاہرین نے آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عرب لیگ ،او آئی سی سمیت اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے فضائی حملوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے سر حدی قانون کی خلاف ورزی کے تحت سعودی عرب کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کیا جائے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ نواز حکومت کے یکطرفہ احسانات کابدلہ چکانے کا حصہ نہ بنیں اور رائے عامہ کاخیال رکھتے ہوئے ایسے کسی فیصلہ پر افواج پاکستان کو کسی بھی پرائی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree