آل سعود نے اہل بیت رسول ﷺ ، صحابہ کرام کے مقدس مزارات کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، علامہ مقصودڈومکی

05 جولائی 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خاتم النبیین ﷺجیکب آباد اور جماران فائونڈیشن کے زیر اہتمام قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے حفاظ کی پر وقار تقریب مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جماران فائونڈیشن کے حفاظ کرام نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور سامعین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم ، مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں انسانی معاشرے کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے۔حاملین قرآن معاشرے کے بہترین انسان ہیں، حدیث مبارکہ میں ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہیںجو قرآن پڑھیں اور دوسروں کو پڑھائیں۔
                     
 انہوں نے کہا کہ شیعہ حفاظ کرام نے بہترین انداز میں قرآن کریم حفظ کرکے ایک تہمت کا خاتمہ کیا ہے ، آج ہمارا معاشرہ انس قرآن کی جانب سفر کر رہا ہے۔ قرآنی تعلیمات سے دوری ہمارا اصلی درد ہے اور اس درد کی دوا بھی قرآن کریم کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے۔
                     
در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کہا کہ آل سعود نے اہل بیت رسول ﷺ ، صحابہ کرام ؓ  اور بزرگان دین کے مقدس مزارات اور شعائراللہ کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ امریکہ ، اسرائیل  اور دشمنان اسلام کی غلامی کا طوق ڈال کر آل سعود فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ ان کا ہر عمل اسلام کی تضعیف اور امت مسلمہ کی تذلیل کا باعث ہے۔ ایسے فاسق و فاجر خاندان کو خادم حرمین شریفین کی بجائے خائن حرمین کے لقب سے یاد کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree