دھشتگرد تنظیموں کے رہنما کو جب پولیس اور ادارے پروٹوکول دیں گے تو دھشتگردی کیسے ختم ہوگی؟ایم ڈبلیوایم ٹھٹھہ

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھ کی جانب سے بلوچستان میں دھشتگردی کے مسلسل سانحات کوسٹل ہائی وے پر بسوں سے اتار کر دھشتگردی کا المناک سانحہ ؛ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ نسل کشی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ کلنگ کے خلاف احتجاج۔  مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھ کے رہنما ڈاکٹر عبدلحسین شاہ، صوبائی ترجمان سید حفیظ علی شاہ، خليل الرحمان کھتری، سید علی نواز شاھ کی قیادت میں شاہ نجف امام بارگاہ سے پریس کلب ٹھٹھ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ڈاکٹر عبدلحسین شاہ، سید حفیظ علی شاہ، شفقت شاہ نے کہا کہ دھشتگردی میں معصوم انسانوں کا قتل عام ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکامی ہے دھشتگرد تنظیموں کے رہنما کو جب پولیس اور ادارے پروٹوکول دیں گے تو دھشتگردی کیسے ختم ہوگی؟رمضان مینگل اور لدھیانوی براہ راست دھشتگردی میں ملوث ہیں امام کعبہ کس حثیت سے کالعدم دھشت گرد جماعت سے ملنے آتے ہیں احتجاجی مظاہرے سے،  مولانہ عرفان علی حسینی، مولانا فدا حسین فردوسی، زوار آفتاب بھٹی، لالا حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گم شدہ افراد کس قانون کے تحت اٹھائے گئے ہیں انہیں بازیاب کیا جائے_



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree