مرحوم نعمت اللّٰہ خان کی رحلت سے کراچی کے عوام ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں، میر تق ظفر

26 فروری 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی ظفر نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان کے انتقال پر پسماندگان سے تعزیت کا اظہاکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نعمت اللّٰہ خان کی رحلت سے کراچی کے عوام ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔نعمت اللہ خان کی ملک و قوم خصوصاً شہر قائد کے لئے بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کاکہناتھا کہ مرحوم نعمت اللہ خان نے پوری زندگی ملک و قوم باالخصوص شہر قائد کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔شہر قائد کے سٹی ناظم ہونے کی حیثیت سے کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کام خصوصاً شہر کے مختلف علاقوں میں عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے پراجیکٹس مرحوم نعمت اللہ خان کو عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور انسان دوست شخصیت تھے، انھوں نے شہر کراچی کے مفلوک حال عوام کے لئے بڑی خدمات انجام دیں۔بے روزگاروں  کے لئے مناسب روزگار کا انتظام ہو یا نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے دست شفقت رکھنا،صاف پانی کی فراہمی ہو یا بھوکے اور بے گھر افراد کی کفالت کرنا یہ سب مرحوم نعمت اللہ کی مخلصانہ زندگی کا ایک اہم اور ناقابل فراموش پہلو ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree