زائرین پرامن رہیں، حکومت قرنطینہ میں موجود رضاکاروں سے باہمی تعاون کی فضا کو قائم کرے، علامہ باقرزیدی

21 مارچ 2020

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنر ل علامہ سید باقرعباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹر میں ہونےانتظامی بدمزگی کے بعد زائرین کے احتجاج پر اپنے درعمل میں کہاکہ سکھر قرنطینہ میں موجود تمام زائرین پر امن رہیں ۔ قرنطینہ کو توڑنا خلاف شرع و قانون ہے۔حکومت قرنطینہ میں موجود رضاکاروں سے باہمی تعاون کی فضا کو قائم کرے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء سے عوام اور انتظامیہ کو مل کر لڑنا ہے ۔کرونا وائرس کی وباء قومی مسئلہ ہے عوام حکومت باہمی تعاون سے یہ جنگ جیت سکتے ہیں،گہانی آفات سے مقابلہ کرنا صرف حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شخص کا انفرادی فرض ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں،مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔مثبت خبریں خوف و ہراس کی فضاء توڑ کر عوام کو حوصلہ دیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree