علامہ باقرزیدی کا دورہ سندھ،عزاداران حسینیؑ پر درج ایف آئی آرز کی تفصیلات حاصل کیں

19 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی دو روزہ دورہ کے لئے اندرون سندھ پہنچ گئے، دورہ کے آغاز پر علامہ باقر زیدی نے ھالا کا دورہ کیا اور مقامی ذمہ داروں سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی جبکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ بھی لی، علامہ باقر زیدی دو روزہ دورہ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع خیر پور پہنچ گئے۔

رانی پور میں تنظیمی ذمہ داروں سے اہم ملاقات کی جس میں خیرپور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد انتظامیہ کی تعصبانہ کاروائیوں اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر تفصیلات حاصل کیں، اجلاس میں مولانا نقی حیدری کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی، علامہ باقر زیدی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین میں سیکرٹری عزاداری ندیم جعفری ، سیکرٹری ایمپلائز ونگ فدا سولنگی ، سیکریٹری تبلیغات مولانا نقی حیدری و دیگر موجود ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree