ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کی جانب سے سیدناصرشیرازی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کے اعزاز میں عشائیہ

01 جنوری 2022

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور وزیر زراعت حکومت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا، ضلعی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے معزز مہمانان گرامی کا آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر علمائے کرام اور معززین سمیت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری روابط فدا لاڑک اور ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ معزز مہمانان گرامی کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی بھی تحفے میں پیش کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree