ملک کسی صورت فرقہ واریت اور لسانیت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،علامہ مبشر حسن

31 جنوری 2022

وحدت نیوز(کراچی)ملک کسی صورت فرقہ واریت اور لسانیت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں محاسبہ کریں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ھے ۔ حکومت اور حساس ادارے فوری طور پر ملک میں فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ کو ھوا دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکے استحکام کے دشمن سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے ناکام بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، حکمرانوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، پے در پے سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، ریاست کو ان ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک بار پھر سنجیدہ نوعیت کافیصلہ کن آپریشن شروع کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree