کارکنان تیاری کریں مجلس وحدت مسلمین سندھ بھرمیں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی،علی حسین نقوی

20 اپریل 2022

وحدت نیوز(کراچی) کارکنان تیاری کریں مجلس وحدت مسلمین سندھ بھرمیں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی، مکتب اہل بیتؑ کے پیروکار اپنی سیاسی اجتماعی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سیاسی میدان کو کسی صورت خالی نہیں چھوڑ سکتے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع غربی کی پولیٹیکل کونسل سے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شرکت اور انتخابی حکمت عملی کے تعین، موجودہ سیاسی صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار اور لائحہ عمل پر ضلع غربی کراچی کی جانب سے پولیٹیکل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی پولیٹکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید علی حسین نقوی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر ،ضلع غربی کراچی کے سیکریٹری جنرل کلیم رضا ، سبط اصغر زیدی،کابینہ کے دیگر ارکان کے علاوہ دیگر سینئرتنظیمی ساتھی شریک تھے۔

اس موقع پر علی حسین نقوی نے کہا کہ الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ سیاسی ومذہبی جماعت کی حیثیت سے اپنی قومی شناخت رکھتی ہے، اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس نے کم وقت میں اپنی سیاسی پہنچان بنائی، قابل اور باکردار امیدوار قوم کو دیئے جنہوں نے کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور پاراچنار میں کامیابی شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے لوہا منوایا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انشاءاللہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈبلیوایم مکمل تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں وارد ہوگی اور خیمے کے نشان پر عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار میدان میں اتارے گی، قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئےمخلص اور باکردار امیدواروں کی فتح میں اپنا کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree