ایم ڈبلیوایم گڑھی یاسین نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں

11 مئی 2022

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلےخیمے کے نشان پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

صوبائی قیادت کے فیصلے پرمجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے کارکنان اور ذمہ داران نے یہ طے کیا کہ ہم بھرپور انداز میں حصہ لیں گے، اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے ٹاؤن اور یوسیز پر حصہ لینے کے لیئے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کے کینیڈیٹ مختلف یوسیز پر، ٹاؤن مدیجی اور ٹاؤن گڑھی یاسین پر بھی حصہ لے رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ایک عوامی جماعت جنہوں نے ہمیشہ مظلومین کے حقوقِ کے لیے آواز بلند کی ہے، ہمارے مجلس وحدت مسلمین کے کینیڈیٹ باصلاحيت باکردار اور مظبوط ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree