اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ شیخ صادق جعفری

09 ستمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں دن دیہاڑے شہریوں خصوصاً راہ گیر خواتین سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں، کراچی کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے وحدت ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صبح سویرے اسکول، کالج، فیکٹری اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے گھروں سے نکلنے والے افراد خصوصاً خواتین راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خواتین کو خاص طور نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ خواتین کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا، شہر میں لوٹ مار کے تازہ واقعات میں خواتین نقدی، موبائل فون اورقیمتی زیورات سے ہاتھ دہو بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میں متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر اور دن دھاڑے ڈاکے ڈال کر بھی تاجروں کو لوٹا گیا، جن سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر ڈکیت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بعض واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہم نے متعدد بار پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے، اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بڑھتی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام نظر آئے تو ایم ڈبلیو ایم اہلیان کراچی کے ساتھ احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہوگی جوکہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree