جولوگ دوسروں کو اسرائیل کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنی ہی حکومت میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں تعلقات اور ملاقاتوں پر انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے،علامہ صادق جعفری

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے تحریک آزادی القدس کی جانب سے تاریخ پاکستان میں پہلی بار پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست تک اشیائے خوردونوش کی تجارت اور پاکستان اسرائیلی تجارتی معاہدہ کے خلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیل سے کسی قسم کی تعلقات آئین پاکستان اور ملک سے بغاوت ہوگا ۔جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں انکے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کو ڈوب کر مرجانا چاہے دس کلو آٹے کیلئے لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہے اور اسرئیل کو کھانے کی اشیاء فراہم کررہے ہیں، جن کے دل میں ذرہ برابر اسلام کی محبت ہو وہ کبھی قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،چند ملک دشمن عناصر کو آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب تشیع دفاع اسلام کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ میدان عمل ہے اور رہیںگے،جولوگ دوسروں کو اسرائیل کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنی ہی حکومت میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں تعلقات اور ملاقاتوں پر انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے۔ نا اہل حکومت سن لے پاکستانی عوام کسی قسم کے آئینی بحران اور اعلیٰ عدلیہ کی توہین کو قبول نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree