سندھ حکومت دودھ فرشوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں،سرکاری نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائی جائے،علامہ مبشرحسن

05 جون 2023

وحدت نیوز(کراچی)سندھ حکومت دودھ فرشوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں،سرکاری نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری کو قابو نہ کیا گیا تو شہریوں سے دودھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن  وحدت ہاوس میں  منعقد پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررضی حیدر،یعقوب شہباز،آصف صفوی ،کاظم عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے، چینی،چاول، دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں کمی کا نہ کیا جانا بیڈ گورننس کی کی واضح مثال ہے، پرائس کنٹرول اتھارٹی اور فوڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزیلینے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے اچانک دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا،اس سے قبل دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی جبکہ دہی360 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اس ناجائز اضافے کو شہر قائد کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے متعین کردہ دودھ کے سرکاری نرخ 170 روپے پر فروخت سے انکار پر بیوپاریوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، غریب شہریوں کے معصوم بچوں کی بھوک کا ہی خیال کرلیا جائیایسا نہ ہو کہ وہ بوند بوند دودھ کو ترس کر مر جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree