وحدت نیوز(سکھر) انصاف لائرز فورم سکھر کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار سکھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد،محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان و وحدت لائرز فورم سکھر کے کوآرڈینیٹر احسان علی شر ایڈووکیٹ سمیت وحدت لائرز فورم کے وکلاء کی شرکت۔
اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر سزا دی گئی ہے،اگر آج عمران خان ہوتا تو پاکستان کی طرف سے مظلومین فلسطین کے لئے سب سے توانا آواز اٹھاتا، پاکستان مذید ایسے کھیل کا متحمل نہیں ہو سکتا، اب یہ کھیل بند کئے جائیں۔آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے نوجوان وکلاء کے حوصلے قابل رشک اور مثالی ہیں۔ وطن عزیز کو ظالموں، موقعہ پرستوں اور کرپٹ نظام کے شکنجے سے آزاد کرانے کے لیے اسی حوصلے، عزم اور جرات کی ضرورت ہے۔ بیدار نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ خود مختار پاکستان اور آئین و قانون کی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں۔ انشاء اللہ