وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی ، بت شکن زمان امام روح اللہ موسوی الخمینیؒ کی 32 ویں برسی کے موقع پر ضلع بھر میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مجلس ترحیم ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس سے نامور اسکالر آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، جبکہ جوگی موڑیونٹ کی جانب سے مسجد مسلم بن عقیل ؑ میں مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدرساجدی نے خطاب کیا، یوسف عارفانی کوٹھ یونٹ کی جانب سے مسجد باب الحوائج ؑ میں منعقدہ مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور تبلیغات مولانا بلاول حسین فائزی نے خطاب کیاجبکہ گھگھر پھاٹک یونٹ کی جانب سے مسجد علی المرتضیٰ ؑ میں منعقدہ مجلس عزا سے مولانا صادق حیدری نے خطاب کیا۔
مقررین نے امام خمینیؒ کی حیات مبارکہ اور ان کی انقلابی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ عصرحاضر کے سب سےمنفرد اور قابل احترام مذہبی رہنما ہیں ، امام خمینیؒ کی انقلابی فکر کسی مکتب و مسلک تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نجات دہندہ ہے۔