ضمنی انتخاب حلقہ NA-249، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب قرارپانے پر پی پی پی کے امیداوار قادر خان مندوخیل کا مجلس وحدت مسلمین سے اظہار تشکر

09 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی) حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والے پاکستان پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ امیدوار قادر خان مندوخیل نےووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد دوبارہ کامیاب قرار دیئے جانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان اور ان کے حق میں دستبردار ہونے والے ایم ڈبلیوایم کےسابق امیدوار علامہ مبشر حسن کو ٹیلیفون کرکے ایک بار پھر اظہار تشکر۔

علامہ مبشر حسن نے قادر خان مندوخیل کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی فاتح قرار پانے پر اپنی جانب سے اور ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی قادرخان مندوخیل نے کہا کہ ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں دوبارہ مزید اضافی ووٹوں سے کامیابی ایک اوربار پھرہماری فتح اور عوام کے اعتماد کی واضح دلیل ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نےاس فتح میں بھرپور کردار ادا کیا، میری بھرپور حمایت کی اور آج تک میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ جلد میں خود اور پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین وحدت ہاؤس آکر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور تمام کارکنان کا شکریہ ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree