پیپلز پارٹی کو شکست دینے والے 6 آزاد امیدوار مجلس وحدت مسلمین میں شامل، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی کی چیئرمین شپ ایم ڈبلیوایم کی ہوگی

07 جولائی 2022

وحدت نیوز(شکارپور)سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں، خانپور ٹاؤن کمیٹی پر پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست 8 نشستوں سے 6 نشستوں پر جتوئی گروپ آزاد امیدوار اکثریت سے کامیاب، ہوگئے جتوئی گروپ کے 6 آزاد کامیاب امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار زادہ مہدی حسن جتوئی، غلام اصغر، عطاء محمد آرائین، ثناءاللہ سیٹھار،  علی مراد سیٹھار، اصغر علی سیٹھار، شامل ہیں، الیکشن جیت کر ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کو، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور مظلوموں کے حقوق کے خاطر ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوکر آواز بلند کیا ہے ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے 6 کامیاب امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے عوام کی خدمت کریں گے، مزید کہا کہ یہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلع شکارپور میں پہلی کامیابی ہے، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی پر چیئرمین شپ ایم ڈبلیو ایم کی ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree