وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے آج قدم گاہ مولاعلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کے اتحادی ملک میں قائم ہونے والی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوام میں پیدا ہونے والے سیاسی شعور اور اپنے حقوق کی آگاہی حاصل ہونے سے سخت نا لاں ہیں ۔حکمرانوں نے اپنی صفوں میں موجودہ دہشت گردوں کے ذریعے پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے کراچی کے بعد اب حیدر آباد میں اتحاد کو خراب کرنے کی پوری سازش کی جارہی ہے صوبہ سندھ کو فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ایک پلاننگ کے تحت جھونکا جارہا ہے ۔جس کی مثال علامہ عباس کمیلی کے فرزند شہید علی اکبر کمیلی پر دہشت گرد حملہ اور انکی شہادت کے بعد اور اب حید رآباد میں شیعہ مذہبی رہنما شہید سید محسن رضا جعفری کو چند دن پہلے لطیف آباد نمبر پانچ میں ان کے گھر کے باہر دہشت گردوں نے حملہ کرکے اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی اور حید رآباد میں ہونے والے ان دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کی آمد گاہ بن چکا ہے گزشتہ ایک سال سے کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود دہشت گرد کھلے عام دہشت گردی کے واقعات کررہے ہیں ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید علی اکبر کمیلی اور شہید محسن رضا جعفری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔اس موقع پرمولانا گل حسن مرتضوی ، عالم کربلائی ، مولانا اشفاق مطہری اور ان کے ہمراہ رحمان رضا عباسی سید وقارزیدی ، سید شکیل حسین ، عر فان علی بھی موجود تھے۔