کراچی، نمائش چورنگی پر شیعہ نسل کشی کیخلاف ایم ڈبلیوایم کا 6گھنٹے طویل علامتی احتجاجی دھرنا

24 مئی 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام نمائش چورنگی پر شیعہ نسل کشی کیخلاف علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، یعقوب حسینی ، مہدی عابدی ،حسن ہاشمی ،علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، اصغر عباس زیدی، محمد حسین جعفری، انجینئر رضا نقوی سمیت دیگر علمائے کرام و تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔ احتجاجی دھرنے میں مرد و خواتین کی بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ علامتی دھرنے میں شرکاء پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دھرنے میں شہداء کے خانوادوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سندھ حکومت کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردو ں کی گرفتاری اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی ہے بصورت دیگر یکم جون کو وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی، وزیر اعلیٰ ہاوس خیر پوراور نوڈیرو ہاوس کے گھیراوکی دھمکی دے دی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree