وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سربراہ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان استعماری کارندوں کی مذمت کی بھی ضرورت ہے جن کی دہشت گردانہ کارروائیوں، انسانیت سوز مظالم اور دیگر احمقانہ اقدامات کے نتیجے میں آج یہود و ہنود کو یہ جرات ہوئی کہ وہ ان مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کریں۔ گذشتہ روز حطار میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام و علماء و دانشوروں سے اپیل کرتے ہیں کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دین و دیس کے حقیقی ہمدرد بن کر وطن عزیز کو عصر حاضر کے خوارج سے بچایا جائے۔ ان نازک لمحات و لحظات میں وحدت و اخوت کے ساتھ ہم استکبار کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ان کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ مغرب مسلسل اہانت پیغمبر ﷺکا ارتکاب کرکےامت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کررہا ہے۔