جنت البقیع کےمسمار مزارات کی فوری تعمیر میں کردار ادا کیا جائے اور سعودی حکومت کو جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے مجبورکیاجائے، ایم ڈبلیوایم پاراچنار

01 جون 2020

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کےرہنماؤں نے جنت البقیع میں اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات 8شوال 1344ھ میں آل سعود کے ہاتھوں مسماری کی مذمت کرتے ہوئے فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کے حل میں مسلمان حکمران اپنا کردار ادا کریں پاراچنار میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید نقی شاہ فخری ، علامہ مزمل حسین ، محمد سلطان, ایڈوکیٹ ریاض حسین بنگش, مرتضی علی اور حیدر عباس نے جنت البقیع میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت زہراء سلام اللہ علیہا ، اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ کے مزارات کےانہدام کو انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا اور سعودی حکومت سے فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت مسمار مقدس مقامات اور مزارات کی دوبارہ تعمیر نہیں کرنا چاہتی تو کسی غیرت مند مسلم ملک کو تعمیر کی اجازت دی جائے۔ رہنماؤں نے شام میں داعش کے ہاتھوں حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مزار کی مسمار کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ، اہل بیت اطہار علیہ السلام اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی مسمار مزارات کی فوری تعمیر میں کردار ادا کیا جائے اور سعودی حکومت کو مزارات کی دوبارہ تعمیر کرنے پر مجبور کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree