ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا کوہاٹ میں اہم اجلاس، تنظیمی امور پر مشاورت

07 جون 2021

وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا کوہاٹ آفس میں اجلاس ہوا. جس میں صوبائی کابینہ کے علامہ سید وحید عباس کاظمی, علامہ ارشاد حسین, قاری شیر افضل, حاجی علی داد خان, قاسم بھائی, ایڈوکیٹ جابر ,سید اسرار حسین اور جلال حسین طوری نے شرکت کی. مرکز سے آغا اقبال بہشتی ,ملک اقرار اور ایڈوکیٹ آصف نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری شیر افضل صاحب نے کیا.اس کے بعد صوبائی تنظیم سازی اور دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے بات ہوئی. تنظیم سازی پے خصوصی طور پر بحث ہوئی .جو بڑے اضلاع ہے کوہاٹ, ہنگو,اورکزئی اور پشاور جن میں ابھی تک سیٹ اپ نہیں بن سکا۔ آئندہ تنظیم سازی کا خصوصی طور پر ان اضلاع میں کام ہوگا اور مرکز کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی ضلع میں مداخلت نہیں کی جائیگی اور سب کام صوبے کے مشاورت سے انجام پائینگے.صوبائی آفسز کو فعال بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سہ ماہی پروگرام کو بھی بیان کیا گیا اور اگلے تین مہینوں میں صوبائی کابینہ کا اجلاس, شوری کا اجلاس اور ضلعی شوری کے اجلاس بھی منعقد کئے جائنگے.پروگرام کے آخر میں آغا اقبال بہشتی اور ملک اقرار صاحب نے اخلاقی درس دیئے اور تنظیمی امور کو بہتر سے بہتر طور پے چلانے کی تاکید و وصیت کی.اختتامی دعا علامہ ارشاد حسین صاحب نے کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree