پولیس کے ہاتھوں یادگار شہداء کا انہدام، علامہ غضنفر نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کا ہنگامی اجلاس

30 جون 2021

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر علی نقوی کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد علی زیدی، ضلعی سیکرٹری تبلیغات مولانا اظہر عباس ندیم پرنسپل القائم حفظ القرآن، سیکرٹری روابط محمد سبطین، میڈیا سیکرٹری سید بلال کاظمی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

 اجلاس کے شرکاء نے یادگار شہداء کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل یادگار شہداء کی بنیاد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے ورثاء اور ملت جعفریہ کے جمع غفیر میں رکھی، جہاں ہزاروں مومنین کی شرکت تھی، ہم کسی صورت شہداء کی یاد سے تغافل نہیں کر سکتے، شہداء ملت ہی ہیں جن کے ناحق خون کے سبب ملت کی آبرو اور بقاء ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے مزید کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو ہم ہر قسم کی تکالیف سہنے و برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree