ڈسٹرکٹ کرم میں زمینی تنازعات حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ مقامی انتظامیہ ہے جس مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے،میئرپاراچنار مزمل فصیح

13 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(پاراچنار ) مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں دیرینہ مطالبات و آراضی و شاملاتی رقبوں کے تنازعات کو حل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس میں تحصیل چیئرمین رہنما مجلس وحدت مسلمین آغا مزمل حسین فصیح کے ساتھ ساتھ اہل تشیع اور اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے مشران، علماء اور جوانوں نے شرکت کی۔

آغا مزمل حسین فصیح نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈسٹرکٹ کرم میں زمینی تنازعات حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ مقامی انتظامیہ ہے جس مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم متحد ہو چکی ہے اب حقوق چھین کر دیکھائیں گے۔سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم مشر پر فخر محسوس کر رہے ہیں جنہوں نے پوری قوم کو اکٹھا کر کے اج ایک ہی پلٹ فارم پر جمع کیا جس کا صرف اور صرف ایک ہی ایجنڈہ ہے یعنی حقوق کا حصول ۔

انہوں نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں بلکہ زمینی تنازعات ہیں جو ہمیشہ سے فساد کی جڑ رہے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں ہمیشہ انشاءاللہ اس قوم کے ساتھ ہوں اور ہر محاذ پر اس کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree