حکومت وقت نے قومی اسمبلی سے توہین صحابہ او اہلبیت بل پاس کرکے ایک نیا ہنگامہ برپا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،شبیر ساجدی

20 جنوری 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے قومی اسمبلی سے توہین صحابہ بل پاس کیاہے اس سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔حکومت وقت نے اس سلسلے میں  اہل تشیع و دیگر مذہبی جماعتو ں سے مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بل فلفور واپس کرائے کیونکہ قران کریم اور احادیث میں اس حوالے سے سزا وجزا کے واضح احکامات موجود ہیں تاہم اس عمل درامد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ اس بل کو فوری طور پر رد کرکے ملک کو انتشار سے بچائے ۔انہوں نے گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کیں ۔شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ اگر حکومت وقت نے اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ بند نہ کی تو پورے ملک کو جام کردیںگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree