پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے وفدکی نومنتخب میئرڈاکٹر کلیم اللہ خان کا کامیابی میں تعاون پرایم ڈبلیوایم سے اظہار تشکر

30 جنوری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر جناب عثمان خان کاکٹر کی قیادت میں نو منتخب میئر جناب ڈاکٹر کلیم اللہ خان , ممبر قومی اسمبلی جناب قہار ودان , ممبر صوبائی اسمبلی جناب نصراللہ زہرے , ضلعی ممبر حسن آغا کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کےممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا) کے رہائش گاہ پر ملاقات کیں اور شکریہ ادا کیا کہ میٹروپولیٹن انتخابات کے شروع سے آخر تک ہمارا ساتھ دیا. اس موقع پر کونسلر کربلائی رجب علی , کونسلر سید مہدی , کونسلر کربلائی عباس علی , کربلائی ماسٹر حسین علی , رشید طوری , کامران حسین موجود تھے۔

 

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آغامحمد رضا نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔ منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ جس طرح عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے لہذا وہ اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا معیار قائم رکھتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اُترینگے۔ تمام منتخب نمائندوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دینگے اور اپنے سرکاری فنڈز دیانتداری سے خرچ کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے ثمرات سے استفادہ کرسکے۔ اور مستقبل میں عوام کو تعلیم ، صحت ، سماجی بہبود ، امن و امان اور دیگر مسائل کے حل کے لیے راہ ہموار ہوجائے۔ صوبے میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیے۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کی فعالی سے ترقی کے عمل میں تیزی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی مجوعی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آنی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین یقین رکھتی ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدوار جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایمانداری ، خلوص نیت اور قومی جذبے سے کام کرینگے کیونکہ خالق حقیقی کی خوشنودی خدمت خلق میں ہی پوشیدہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree