زائرین کے قافلوں کی روانگی میں تاخیر قابل مذمت ہے،کونسلر عباس علی

20 نومبر 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ)کوئٹہ علمدار روڈ سے ہر سال ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں مقدس مقامات کی زیارت کو جاتے ہیں، یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے مگر گزشتہ چار سالوں میں دہشتگردی کے بڑتے واقعات اور سیکورٹی خدشات کا زائرین کے قافلوں پر بڑا اثر پڑھا ہے، زائرین کو حکومت بروقت سیکورٹی فراہم نہیں کرتی اور انہیں مسلسل تاخیر کا سامنا ہوتا ہے جسکی وجہ سے زائرین بروقت زیارات کیلئے نہیں پہنچ پاتے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مشکلات میں کمی لانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا جارہا ہے اور روانگی کیلئے قافلوں کو شدید انتظار کروایا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ زائرین کے قافلوں کی روانگی میں تاخیر قابل مذمت ہے،حکومت ہر سال جانے والے قافلوں کیلئے کوئی انتظام کیوں نہیں کرتی ہے، گزشتہ سال بھی زائرین کو احتجاجوں پر مجبور کیا گیا اور اس سال بھی روانگی میں تاخیر کے باعث لوگوں کو سڑکوں پر نکلنا پڑا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہر سال یہاں سے قافلوں کی صورت میں زائرین مقدس مقامات کی زیارت کیلئے نکلتے ہیں اور انکی حفاظت اور انکو منزل مقصود تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر پھر بھی اس کیلئے کام نہیں کیا جاتا اور مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے زائرین کی مشکلات کو محسوس کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree