مولانا غالب حسین ڈومکی مجلس علمائے شیعہ ضلع نصیرآباد بلوچستان کے صدر منتخب

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(نصیرآباد)مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع نصیر آباد کے کثیر علمائے کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں اکثریت رائے سے مولانا غالب حسین ڈومکی کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا۔جبکہ مولانا سید سراج شاہ کاظمی کو ضلعی نائب صدر ، مولانا سید سجادحسین شاہ کو  ضلعی جنرل سیکریٹری اور مولانا عبدالجبار چھلگری کو تبلیغات سیکریٹری منتخب کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree