ایم ڈبلیوایم بلتستان کے زیراہتمام یوم شہداء کا انعقاد، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا و قرآن خوانی

11 اگست 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ڈویژنل سیکرٹریٹ میں دہشت گردوں، ملک دشمن اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف برسرپیکار پاکستان آرمی کے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں اور جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئے ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان جو کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں شہید ہوئے کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا پروگرام ڈویژنل سطح پر منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے رہنماوں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان آرمی کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب ہزاروں شہداء کے وارثین کی خواہشوں کا ترجمان ہے۔ یہ اور اس طرح کے آپریشن وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ وہ سیاسی جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ نون جو کہ دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں کی مرضی کے خلاف پاکستان آرمی نے آپریشن کر کے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور اس حکومت کے ہوتے ہوئے نہ دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ پاکستان میں حقیقی جمہوری دور آ سکتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آمریت کی نئی تاریخ رقم کی ہوئی ہے۔ نواز حکومت نے جس طرح عوامی تحریک کے کارکنان پر حملہ کیا اس سے ان کے خونین ارادے معلوم ہوتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی غیرجمہوری پالیسیوں کے سبب اسلام آباد اور لاہور دونوں غزہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔ لاہور میں عوامی تحریک کی جانب سے اپنے شہداء کے لیے قرآن خوانی انکا جمہوری حق ہے، اسے کوئی نہیں روک سکتا اس روکنے کی کوشش دراصل تخت لاہور کے شاہوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ یہ پاکستان کی بدترین تاریخ ہے جس میں پاکستان کے سکیورٹی ادارے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسائیں اور درجنوں کو خاک و خون میں لت پت کرنے کے بعد بھی حکومتی شخصیات کو ذرہ برابر شرمندگی نہ ہو بلکہ ہل من مزید کے نعرے بھی لگائے۔ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے غاصب، کرپٹ، بدعنوان، بدمعاش، ظالم اور آمر حکمرانوں کو غرق کر دیں گے۔ پروگرام میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور شہدائے ضرب عضب اور شہدائے سانحہ ماڈل ٹاون کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree