یکم نومبریوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئینی صوبے کی حیثیت دینے کا اعلان خوش آئند ہے،آغا علی رضوی

01 نومبر 2020

وحدت نیوز (سکردو) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سےگلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے کا اعلان خوش آئندہے۔

 ہمارا دوٹوک موقف اور مطالبہ ہمیشہ سے رہا اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے حالیہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے میں سب سے اہم اور بھرپور مطالبہ یہی کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی، احساس محرومی کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے مطالبے پر عملدرآمد کیطرف بڑھتے ہوئے اس غیر معمولی فیصلے کا اعلان انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے اس اعلان کو من و عن عملی جامہ پہناتے ہوئے تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کی نوید جلد عوام کو سننے کو ملے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree