وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں وفاقی حکومت کی جانب سے پرامن، نہتے مظاہرین پر جاری مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف یادگار شہداء اسکردو پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کےسیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی ،علامہ زاہد علی زاہدی ، علامہ مرزا یوسف حسین سمیت کارکنان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر پاکستان میں اشرافیہ عوام پر مسلط ہے، انسانی حقوق سےعاری حکمران جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون سمیت ملک بھرف میں جاری دہشت گردی کے کسی سیک مجرم کو آج تک سزا نہیں کیا یہی جمہوریت ہے، روز حوا کی بیٹیوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں کیا یہی جمہوریٹ ہے، اس ملک میں ووٹ ڈالا کسی کو جاتا ہے پہنچتا کسی کو ہے کیا یہ جمہوریت ہے، نہیں یہ آمریت ہے، افسوس آج عوام اپنے جائز حقوق کے لئے ایوان کے سامنے جمع ہیں اور ایوان میں بیٹھے جعلی حکمران انہیں دہشت گرد ، باغی اور گھس بیٹھیا قرار دے دہے ہیں ۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری ظلم و بربریت نے نواز حکومت کا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے۔ آمریت کے گود میں پلے ہوئے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار سے یہی توقع رکھی جا سکتی تھی۔ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں انکی حکومت لاشیں گرا کر قائم نہیں رہ سکتی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ نواز حکومت نے جس جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ایسی جمہوریت کو فرعونیت تو کہا جا سکتا ہے جمہوریت نہیں۔