وحدت نیوز(آزادجموں کشمیر) ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے بھی تمام اضلاع میں ریلیوں کا انعقا دکیا گیا، مرکزی ریلی کا انعقاد دارالحکومت مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ، جعفریہ سپریم کونسل ، آئی او، آئی ایس ، انجمن جعفریہ او و دیگر ملی تنظمیات کے اشتراق سے ہوا، ریلی کی قیادت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر سید شبیر حسین بخاری ، صدر انجمن جعفریہ مظفرآباد سید بشیر حسین کاظمی ، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مظفرآباد مولانا طالب ہمدانی و دیگر علماء و زعماء نے کی ، ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے ہوا، ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی عزیز چوک پہنچی ، دوران ریلی مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل سے فضا گونجتی رہی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خمینی بت شکن سال ہا پہلا فرمان کہ اسرائیل ملت اسلامیہ کے دل میں خنجر کی مانند ہے، ملت نے دیکھا کہ آج اسرائیل کسطرح مسلمانوں کس طرح سے اذیت دے رہا ہے، غزہ پر حملہ کر دیا، دودھ پیتے بچوں تک کو بھی نہ چھوڑا،شوسل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، مگر ہمارے حکمرآن خاموش، عرب حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، عرب حکمران شام کے معاملے پر تواکھٹے تھے،شام کے لیئے جنگ کے پورے اخراجات برداشت کرنے والے اسرائیلی بچوں کے لیئے کچھ کھانے کو بھی بھیج نہیں رہے، کیا یہ بے حسی نہیں ، ہمارا قبلہ اول اسرائیلی قبضے میں ہے، فلسطینی مسلمان ظلم چکی میں پس رہے ہیں ، کشمیر پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، کب مسلم دنیا کے حکمران سمجھیں گے؟ کب تک وہ اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیئے امریکہ و اسرائیل کی غلامی کو گلے کا طوق بنا کر رکھیں گے، نہیں اب امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا، ظالم کے مقابلے میں میدان عمل میں آنا ہو گا۔
مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزاد ی ہماری یہ احتجاجی تحریک جاری و ساری رہے گی ، ہم اس وقت تک میدان میں رہیں گے جب تک قبلہ اول کو پنجہ اسرائیل سے چھڑا یا نہیں جاتا، انہوں نے کہا کہ یوم القدس صرف قدس تک محدود نہیں بلکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے، اس کے خلاف احتجاج کا دن ہے ، وہ چاہے شام ہو یا عراق، فلسطین ہو یا کشمیر جہاں بھی ظلم ہو گا ، ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، مقررین نے داعش کی طرف سے انبیاء علیھم السلام و صحابہ کرام کے مزارات کی مسمارگی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ مسلمان متحد و منظم ہو کر ظلم ، استبداد، طاغوت و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، انہوں نے کہا کہ خمینی بزرگوار نے فرمایا تھا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو کر ایک ایک بالٹی پانی کی اسرائیل پر بہائیں تو اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا، اور ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ جس طرح عرب دنیا شام کے خلاف متحد تھی اگر اسرائیل کے خلاف متحد ہوجا تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،اب اسرائیل کی نابودی کا وقت آچکا، مٹھی بھر صہیونی مسلمانوں کو یرغمال نہیں بنا سکتے بلکہ مسلمان اپنے اتحاد سے صہیونیت کو شکست فاش دیں گے، ریلی کا اختتام دعائے وحدت سے ہوا، آخر میں اسرائیل کے وزیراعظم کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔
دارالحکومت مظفرآباد کی دوسری ریلی گڑھی دوپٹہ کی جامع مسجد سے نکل کر کالج چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے خطاب کیا ، ریلی مجلس وحدت مسلمین گڑھی دوپٹہ وآئی ایس او کے زیر اہتمام تھی، ریلی کی قیادت سرپرست مجلس وحدت مسلمین گڑھی دوپٹہ حاجی سید قربان حسین بخاری، مولانا منیر بلوچ، سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرآباد سید طفیل نقوی، سیکرٹری جنرل کھٹپورہ حافظ اشتیاق حسین کاظمی نے کی، مقررین نے اپنے خطاب میں اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول پر قبضہ کی مذمت کی اور مسلم دنیا سے بیدار ہونے کا مطالبہ کیا۔
دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی گاؤں کمہار بانڈی میں بھی ریلی کاانعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری تربیت و تبلیغات مولانا سید مجاہد حسین کاظمی صاحب نے کی۔
ضلع ہٹیاں بالا کی مرکزی ریلی کچھا سیداں کی امام بارگاہ سے کچھا بازار تک نکالی گئی جس کی قیاد ت علامہ فضل عباس نقوی، ضلعی کوآرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید عارف کاظمی نے کی ، ریلی آئی ایس او کے اشتراق سے نکالی گئی۔
ضلع نیلم کی مرکزی ریلی میرپور تکیہ سیداں جامع مسجد سے نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پیر سید ظاہر حسین نقوی نے کی۔
انجمن امامیہ باغ اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مولانا اقبال ساجدی نے کی۔
ضلع باغ کی دوسری بڑی ریلی نمب سیداں جامع مسجد سے برآمد ہوئی، جو حسینی چوک نمب سیداں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ریاستی سیکرٹری تربیت مولانا سید افتخار الحسن جعفری نے کی۔
مدرسہ شہید عارف حسینی ؒ سے مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا اہتمام ملی تنظیمات نے ملکر کیا ، ریاستی سیکرٹری شماریات سید شعیب حسین بخاری اور ضلعی سیکرٹری یوتھ سید احسن بخاری نے ریلی سے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور آئی او کے زیر اہتمام مرکزی ریلی سادات کالونی سے نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس نقوی، میرپور سٹی کے سیکرٹری جنرل سید واجد شمسی، خطیب جامع مسجد علامہ سید تنویر حسین شیرازی و کابینہ کے دیگر احباب نے کیا ۔
ان ریلیو ں میں صہیونی اسرائیل کے مظالم اور قبلہ اول پر قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔