وحدت نیوز( باغ) غزۂ کے مظلو مین پر حملہ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ وحشیانہ بربریت پر عرب لیگ اور او آئی سی کی خاموشی مسلم اُمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسرائیل اپنی غیر انسانی خبایت کاریورں کے سبب بہت جلد صفحہ ہستی سے نیست و نابوت ہو جائیگا کیونکہ اسی میں دُنیا کے قیام امن کا راز مضمر ہے۔ حماس اورحزب اللہ کو بدنام اور کمزور کرنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل نے داعش جیسی تنظیمیں بناکر اسن کو مسلح کرکے مسلمانوں کے قتل عام اور شیعہ سنی تفرقہ کا ٹھیکہ دیاہے جو کہ قابل مزمت ہے ۔ اقوام متحدہ ، یورپ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے خوفزدہ ہوکر خاموش تماشاہی کا گھناونہ کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل ضلع باغ سیدعبادت کاظمی ،(ر)پرنسپل ملک ادریس،سردار طارق مسعود، سیدشبیرایڈوکیٹ، قیصر بانڈے،لیاقت کاظمی ،تبریزخان،سجاد حیدربانڈے، وقار جعفری نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل ، انجمن جعفریہ کے کارکنان کے علاوہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے فلسطین کی آزادی کے حق میں جبکہ اسرائیل اور امریکہ کیخلاف بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ۔ شرکارنے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے حیدری چوک سے براستہ مین بازار زمان چوک پہنچے جہاں پر مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے حکم پر حسب سابق اس سال بھی دُنیا بھر کی طرح باغ میں بھی فرزندان تو حید ، دُنیا بھر کے مستفعفین بالخصوص فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسلام دشمن قوتوں امریکہ اور اسرائیل کیخلاف سٹرکوں پر نکلے ہیں کیونکہ فلسطین فلسطینوں کے مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔
مقررین نے حماس کی اخلاقی اور عسکری امداد کرنے پر ایران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے رہبر معظم سیّد علی خامنہ ای کے اس بیان کی پرزور حمایت کی جس میں اُنہوں نے عرب لیگ کو اسلامی ملک شام کے بجائے اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کی دعوت دی تاکہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی کو یقینی بنا یاجائے۔ مقررین نے دُنیا بھر میں اسلامی تحریکوں ، مظلوموں محکموں اور مستفعفین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ ، اسرائیل، یورپ اور اقوام متحدہ کی منافقانہ اور منفی کردار کی شدید مزمت کر تے ہوئے منصف مزاج ، غیرجانبدار اور حقیقی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف متحدہ ہوجائیں۔