ایم ڈبلیوایم 8شوال یوم انہدام جنت البقیع انتہائی عقیدت واحترام سے منائے گی، علامہ تصور جوادی

02 اگست 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مرکزی احتجاجی ریلی 5اگست کو مظفرآباد میں ہو گی، جب کہ تمام ضلعی صدر مقامات پر بھی احتجاج کیا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ نے اضلاع کو ہدایات جاری کردیں، تفصیلات کے مطابق ہر سال 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر مناکر سعودی حکومت کے اس اقدام پر شدید نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے ، جس کے ذریعے انہوں نے جنت البقیع میں موجود اہلبیت ؑ اور اصحابؓ کے مزارات کو مکمل طور پر منہدم کر دیا ، ان مزارات مقدسہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دختر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیھا، حضرت امام حسن ؑ ، حضرت امام علی زین العابدینؑ ، حضرت امام باقر ؑ ، حضرت امام جعفر صادقؑ اور جلیل القدر اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم کی قبور اور مزارات مقدسہ شامل تھے۔

 

 مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی میں فیصلہ ہوا، ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں جب کہ داعش نامی اسرائیل و امریکہ نواز دہشتگرد تنظیم عراق میں مسلسل اولیاء اللہ کے مزارات کو مسمار کر کے بے حرمتی و اہانت کر رہی ہے، جن میں حضرت یونس علیہ السلام، حضرت شیث علیہ السلام اور حضرت عمرؓ کے پوتے اور دیگر اصحاب رسول ؐ کے مزارات ، مساجد شامل ہیں جبکہ شام میں حضرت حجر بن عدیؓ اور دیگر اصحابؓ کے مزارات پائمال کر کے لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، ایسے حالات میں ملت اسلامیہ کا فریضہ بنتا ہے کہ اس ظلم کے خلاف گھروں سے نکلیں، اور بے ضمیر حکمرانوں اور عالمی دنیا پر واضح کر دیں کہ مزارات انبیاء و اولیاء کی بے حرمتی کسی بھی طور پر ہمارے لیئے قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو ’’تحفظ مزارات اولیاء اللہ‘‘کا عنوان دیا گیا ہے جس میں شیعہ سنی وحدت و اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں مذہبی جماعتوں کے قائدین ، عمائدین ، علمائے کرام، مزارات کے سجادہ نشین بزرگان اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے، انہوں نے میڈیا ، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ تصور عباس موسوی کے مطابق ریلی کے رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree