چہلم امام حسینؑ شوکت اسلام کا مظہر ہو گا، علامہ تصور حسین نقوی

02 اکتوبر 2020

وحدت نیوز (مظفرآباد) امسال چہلم امام حسینؑ پوری دنیاسمیت پاکستان بھر میں منفرد انداز میں منعقد کیا جائے گا ۔چہلم امام حسینؑ شوکت اسلام کا مظہر ہو گا اس دن تمام اہل اسلام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرنےبڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار سید تصور حسین نقوی الجوادی سربراہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرلز اور ذمہ داران سے کہا کہ وہ اپنے ضلع کی سطح پر تمام برادر تنظیمات کے ساتھ مل کر اربعین کمیٹیز تشکیل دیں اور عوام الناس کو چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوسوں میں بھرپور شرکت پر آمادہ کروائیں اور جلوسوں کے راستوں پر سبیل امام حسینؑ و لنگر نیاز کا اہتمام کریں۔

علامہ تصور جوادی نے تمام اہل اسلام بلا تفریق شیعہ سنی رنگ و نسل سے اپیل کی ہے کہ وہ چہلم امام حسینؑ کے دن امام حسینؑ کی اسیرہ بہین سیدہ زینب سلام اللہ علیھا اور آپ کے بیمار و قیدی فرزند امام علی زین العابدینؑ کی تاسی میں جس طرح وہ روز اربعین ( چہلم) کو شام سے رہا ہو کہ کربلا آئے تھے اور جہاں پر بزرگ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالی عنھ نے ان کا استقبال کیا تھا اسی طرح ہم بھی بلا تفریق مکتب و مسلک چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں میں شرکت کریں یا ان کا استقبال کریں یہ عشق اہلبیت علیھم السلام اور محبت اصحاب رسول رضوان اللہ علیھم کا اظہار ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree