وحدت نیوز(مظفرآباد) ایل او سی پر UN آبزرور کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے،امن برقرار رکھنے والوں پر فائرنگ بہت بڑا جرم ہے، بھارت مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امن برقرار رہے اور خطے کی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا نہ ہو، ان خیالات کا اظہار سیدفدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے وحدت ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایسی حرکتیں کر رہا ہے جس سے خطے کا امن تباہ ہو بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بھارت بہانہ بنا کر کوئی سرجیکل اسٹرائیک کرسکتا ہے بھارت نے کوئی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی تو اسے پاک فوج کی طرف سے بروقت اور مناسب جواب ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنےہمسایہ ممالک سے معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
بھارت کے اندر اس وقت جو احتجاج کی تحریکیں جاری ہیں جن میں کسان تحریک، خالصتان تحریک یا دیگر تحریکیں چل رہی ہیں بھارت ان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز مقبوضہ وادی کے اندر کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کیا ہوئے ہے اور سیز فائر لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی نہتے شہری اس کا نشانہ بن چکے ہیں اسی طرح اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر حملہ کیایہ بات بھارت کی بھوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بھارت خطے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے کوئی حرکت کی تو اسے پاک فوج کا سامنا کرنا پڑے گا۔