حکمران ہوش کے ناخن لیں اور نواب اسلم رئیسانی کا انجام یاد رکھیں، مولانا سید حمید حسین نقوی

06 جنوری 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد)آزاد کشمیر حکومت سانحہ مچھ پر جاندار آواز اٹھائے ، حکومت پاکستان کو ہوش کے ناخن دلائے ، ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو ہر صورت کوئٹہ جانا ہو گا ورنہ نواب اسلم رئیسانی کا انجام یاد رکھیں ان خیالات کا اظہار مولانا سید حمید حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کی خاموشی بھی سمجھ سے بالا تر ہے مذمت تک کا بیان سامنے نہیں آیا ، اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اسی حکومت کے دور میں مرد مجاہد ممتاز عالم دین داعی اتحاد بین المسلمین علامہ سید تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر دن دیہاڑے گولیاں برسائیں گئیں ، نہ حملہ آوروں کا پتہ اور نہ ہی فاروق حیدر کے وعدوں کا ۔ فاروق حیدر نے ملاقات کے دوران کئی وعدے کیے مگر سب ہوائی ثابت ہوئے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ مچھ پر جاندار آواز اٹھائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کا قتل عام اور مجرمانہ خاموشی دال میں کالا نہیں بلکہ پوری دال کالی کر رہی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہو کے رہ گئے ، ریاست مدینہ کے دعویدار خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، ایسا نہ ہو کہ ہمیں پھر سے پورا پاکستان بند کرنا پڑے ، جب ہم سڑکوں پر نکلے تو تمہیں گھر جانا ہو گا ، اس لیے ہوش کے ناخن لیے جائیں بصورت دیگر ریاست بھر میں دھرنے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree