آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مجلس وحدت مسلمین کو انتخابی اتحاد کی عوت دے دی

01 اپریل 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے وفد کی راجہ ثاقب مجید کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر اور کابینہ سے ملاقات۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمانی وفد رکن پارلیمانی بورڈ و صدر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد راجہ ثاقب مجید کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی اور کابینہ سے ملاقات۔

ملاقات میں آزادکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے کردار کو سراہتے ہوئے راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر نے ہمیشہ بنیادی اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

وفد میں راجہ ثاقب مجید کے ہمراہ یاسر نقوی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد , سید تصور عباس موسوی کنوینئر حلقہ 4 و 7 جہلم ویلی کے علاوہ منظور انقلابی ممبر مرکزی مجلس عاملہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس بھی شامل تھے۔ مسلم کانفرنس کے وفد نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کو آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کے ساتھ باضابطہ انتخابی اتحاد کی دعوت دی۔

اس موقع پر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے مسلم کانفرنس کے وفد کو وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آزادکشمیر کی سیاست میں ریاستی جماعت ہونے کے ناطے آل جموں وکشمیر مسلم کا نفرنس کا انتہائی اہم رول ہے مجاھد اول سردار عبدالقیوم خان نے ریاستی تشخص کی بحالی , نظریہ الحاق پاکستان , تحریک آزادی کشمیر اور مذہبی رواداری کے اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی اتحاد کی تجویز پر علامہ تصور نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مدر پارٹی چونکہ پاکستان میں ہے اور یہاں پر ہماری پولٹیکل کونسل بھی موجود ہے ہم یہ معاملہ پولٹیکل کونسل کے سامنے رکھیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے ہمراہ سید ذوالفقار حیدر نقوی ایڈوکیٹ سیکرٹری سیاسیات , سید وقارت حسین کاظمی سیکرٹری میڈیا , سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی , سید رضی عباس سبزواری سیکرٹری یوتھ , خالد محمود عباسی سیکرٹری ویلفئیر , سید عامر علی نقوی سیکرٹری روابط کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree