وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے سیکرٹری سیاسیات شیعہ علماء کونسل سید عارف حسین نقوی ایڈووکیٹ کی ملاقات۔اس ملاقات میں الیکشن 2021 کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سید عارف حسین نقوی نے کہا کہ میں آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا کے ہم مل کے الیکشن میں حصہ لیں اگرچہ شعیہ علماء کونسل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے تاہم جو ہمارا رول بنتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مشترکہ طور پر ادا کریں ۔
اس موقع پر علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ یہاں تشریف لےکے آئے۔مجلس وحدت مسلمین چونکہ سیاست اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اقدارکے لیے کرتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہم الیکشن میں اپنا وہ رول ادا کریں جس کا وقت اور حالات تقاضا کرتے ہیں البتہ ہمیں بعض حلقوں کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے یہاں پہ پولٹیکل کونسل ، ریاستی کابینہ اور ریاستی شوری کے ادارے موجود ہیں ان سب سے اوپر ہماری مرکزی قیادت ہے چونکہ ہماری مدر پارٹی پاکستان میں ہے لحاظہ ہم جو بھی اہتمام کریں گے ان کی مشاورت سے کریں گے۔