وحدت نیوز (مظفرآباد) صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کے کنونشن میں شرکت اور خطاب ۔علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کی زمہ داریاں بھت اھم ہیں آپ خواہران کا کردار معاشرے کو بدل سکتا ھے، معاشرے اور خاندان کی تربیت میں خاتون کا کردار اہمیت کا حامل ھے اس لیے کے ہر خاتون اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتی ھے، ایک مرحلہ بیٹی ہونے کے اعتبار سے ھے دوسرا مرحلہ بیوی ہونے کے اعتبار سے ھے اور تیسرا مرحلہ ماں ہونے کے اعتبار سے ھے ان تینوں مراحل میں خاتون کا کردار اہمیت کا حامل ھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ تینوں مراحل میں بہترین کردار ادا کریں تو آپ کے لیے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ بہترین نمونہ ھے ایام فاطمیہ شروع ہو رہے ہیں آپ خواھران سے گزارش ھے ان ایام میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کو پڑھیں کوشش کریں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف موضوعات پر سمینار رکھیں مختلف علاقوں میں فکری اور علمی مجالس کا اھتمام کریں تاکہ جنناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی ہمارے لیے روشن اور واضح ہو جائے۔