وحدت نیوز(مظفرآباد) سردار تنویر الیاس خان وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سابق صدراور رہنما مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے گھر آمد، تفصیلی ملاقات، عیادت اور تبادلہ خیالات۔
وزیراعظم نے علامہ تصور جوادی کی عیادت کی اور اتحاد بین المسلمین، رواداری، ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہوتے ہیں اور حدیث کی روشنی میں رسول اللہ کی امت کے علماء کو بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل کرار دیا گیا ہے۔
علامہ تصور جوادی نے وزیر اعظم کا گھر آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی دینی و مذہبی خدمات خصوصاً نکاح نامے میں ختم نبوت کی لازمی شرط، مساجد کے بلات کی مافی اور ان کی علم و علماء دوستی کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں خطے کی ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی توانا آواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، فیاض علی عباسی پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر، مسعود الرحمان کمشنر مظفرآباد، زاہد بیگ ایس ایس پی مظفرآباد،سلیم درانی ایس پی مظفرآباد ، صابر نقوی تحصیلدار مظفرآبادبھی موجود تھے۔