جشن میلاد النبیﷺ کا تاریخی انعقاد تکفیریت کی موت ثابت ہوگا، ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر

23 دسمبر 2014

وحدت نیوز(نیلم) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر ربیع الاول بھی شایان شان طریقے سے منائے گی ، ابھی سے اقدامات شروع کر دیئے گئے، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں ، انکی آمد سے اندھیروں کے بادل چھٹ گئے ، جہالت دور ہوئی، نور ہی نور چھا گیا ، محافل میلاد میں بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع بھی محافل ، کانفرنسز ،ریلیز،سیمینارز اور جلوسوں کا انعقاد کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت وخطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ حسب روایت امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منائے گی ، میرپور سے لیکر نیلم تک شیعہ سنی وحدت کا مثالی نمونہ پیش کریں گے، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے، حضور سرور کائناتؐ کی آمد کی خوشی میں جتنااہتمام بھی کیا جائے کم ہے، وہ رسول مکرم ؐ نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ ہوتی، رسول ؐ کا جھنڈا امن کا جھنڈا ، اٹھا کر پیغام امن عام کریں گے، اسلام جو کہ امن و سلامتی کا مذہب ہے ، لانے والے باعث سلامتی و برکت ، آنے سے جہالت کی پردے ہٹ گئے، انسانی اقدار ارتقاء کی منازل طے کرنے لگیں ، انسان انسان سمجھا جانے لگا ، نور تھے کائنات کو نورانی بنا دیا، تو پروردگار کی اس نعمت اعلیٰ پر کیوں نہ شکر بجا لایا جائے، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ آج اسلام کو جسطرح اسلام کے نام نہاد نام لیوا دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ، بچوں کو ذبح کر کے شریعت کو نافذ کرنے کی باتیں کیں جا رہی ہیں ، ماؤں کی گودیں اجاڑیں جا رہی ہیں ، بہنوں سے بھائی چھینے جارہے ہیں ، کیا ہمارے رسول ؐ ایسی شریعت لائے تھے؟ کیا امن و سلامتی کا دین یہ کہتا ہے ؟ نہیں اگر اسلام میں جبر ہوتا تو رسول ؐ پر کچرا پھینکنے والی سب سے پہلے ذبح ہوتی، حالت جنگ میں رسولؐ تو کافروں کے بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں یہاں تک کہ ہرے و پھلدار درخت کی طرف ہاتھ اٹھانے سے منع کرتے ہیں ، تو پھر کیا جواز رہتا ہے کہ وحشی درندوں کا تعلق اسلام سے جوڑا جائے؟ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رسول ؐ کے لائے ہوئے دین پر عمل کیا جائے نہ کہ اپنے طریقے کو دین بنا لیاجائے، تفصیلات کے مطابق علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ہمراہ سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی ، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین ضلع نیلم کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے مجالس عزا سے خطاب کے علاوہ ضلع نیلم کے کابینہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی ، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ضلع نیلم پیر سید ظاہر حسین نقوی نے کی ، اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے پروگرامات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree