ملک کے چپے چپے سے قاتلوں اور دہشت گردوں کو چن چن کر واصل جہنم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ تصور حسین لجوادی

18 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) پشاور سانحہ ، معصو م پھولوں کی شہادت ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، ہم حکومت آزاد کشمیر کے توسط سے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ضرب عضب طرز کا آپریشن پورے ملک میں کیا جائے، جیلوں میں قید دہشتگردوں کو جلد از جلد پھانسی دی جائے، پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم سانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہارعلامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے علمدار چوک مظفرآباد میں رائزنگ سٹار سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔

 

اس موقع پر میڈیا ایڈوائز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، صدارتی مشیر راجہ ساجد خان و مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر سید قلب عباس و دیگر زعماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و دہشت گردوں کے مقابلے میں ہم ایک ہیں ، دہشت گرد نہ شیعہ ہے نہ سنی، نہ دیوبندی ہے نہ اہلحدیث دہشت گرد کا کسی مسلک و مذہب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسکا انسانیت سے بھی دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ، یہ سفاک وحشی درندے ہیں کل جب بروز حشر یہی بچے سوال کریں گے کہ بای ذنب قتلت کہ ہمیں کسی جرم و خطا کی وجہ سے مارا گیا تو کیا جواب دیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ایک دہشتگرد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے عبرت کا نشان بنایا جائے، بہت ہو چکا اب برداشت نہ ہو گا، پورے ملک سے ناسوروں کا خاتمہ کیا جائے، اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے ، پوری قوم ایک پیج پر اکھٹی ہو کر آواز بلند کر رہی ہے کہ ان کا خاتمہ کیا جائے ، قوم کے وفادار بیٹے پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں ، اور پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ۔جبکہ دوسری طرف انچارج ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے صحافیوں کو جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین تین روزہ سوگ کا اعلان کر چکی ہے،تین روزہ سوگ کے تسلسل میں احتجاجی ریلیز میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان و عہدیداران آزاد کشمیر بھر میں شریک ہوئے، جبکہ تمام اضلاع میں قران خوانی، دعایا تقریبات ، مجالس ترحیم و پریس کانفرنسز کا انعقاد کیاگیا ، اس سلسلے میں اضلاع کو ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں تھیں ، تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ضلعی سیٹ اپ کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کر کے شہداء کو خراج عقیدت ، و پسماندگان و افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree