وہابیت و تکفیریت کے پروردہ دہشگردوں کی طرف سے اہلسنت عاشقان رسولؐ اللہ پر مستونگ اور ہنگو میں یکے بعد دیگرے دہشگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،علامہ شفقت شیرازی

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(قم)سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر وہابیت و تکفیریت کے پروردہ دہشگردوں کی طرف سے اہلسنت عاشقان رسولؐ اللہ پر مستونگ اور ہنگو میں یکے بعد دیگرے دہشگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شہید ہونے والے عاشقان رسولؐ کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ شہداء کی بلندی درجات و زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔اور حکومت وقت و متعلقہ اداروں سے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree