حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اپنی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے تحریک عاشورا کی بقاء کے اسباب فراہم کئے، محترمہ نرگس سجاد

26 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) یوم ولادت باسعادت ثانی زہراؑ جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہاکے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات محترمہ نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ ہکربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر بارگاہ صاحب العصر والزمان عج اور تمام راھیان راہ حق و مقاومت کی خدمت میں تہنیت و تبریک پیش کرتی ھوں ہے۔ شخصیت جناب سیدہ زینب (س ) پر بات کرنے کے لیے لکھنے والوں کے قلم اور بولنے والوں کی زبان دونوں قاصر ہیں ایسی با عظمت اور جلالی بی بی کے جنھوں نے دین اسلام کی خاطر ایسی بے مثال قربانیاں پیش کی اور وہ اندوہناک مصائب تحمل کیے کہ جن کا فقط تذکرہ ہی انسان کی روح کو لرزا دیتا ہے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا راتوں کو عبادت کرتی تھیں اور اپنی زندگی میں کبھی بھی تہجد کو ترک نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس قدر عبادت پروردگار کا اہتمام کرتی تھیں کہ عابدہ آل علیؑ کہلائیں حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اپنی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے تحریک عاشورا کی بقاء کے اسباب فراہم کئے۔ مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آج خواتین کے لیے ثانی زھرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کا روشن کردار اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔زندگی کے کسی بھی موڑ پر مشکلات و مصائب میں ام المصائب بی بی کی یاد ہمیں ہمت حوصلہ اور امید عطا کرتی ہے آئیے اس پر آشوب دور میں اس باعفت اور با عظمت بی بی کا دامن تھامتے ہیں اور اپنی تمام تر مشکلات میں انہی کو وسیلہ بنا کر بارگاہ الہیٰ میں التجا کرتے ہیں کہ خداوند عالم کل انسانیت کو ھر بلا و وبا اور آفت سے محفوظ رکھے اور ہر آزمائش اور امتحان میں ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرمائے ۔۔۔آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree