ہمیں اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے، محترمہ حنا تقوی

27 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)یوم قائد کے موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے یونٹ بید یاں روڈ اور گلشن علی کے مدارس کا دور ہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی مناسبت کا کیک کاٹا  بچوں نے اس خاص دن کو پرجوش طریقے سے منایا اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبوں کو سراہتے ہوے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح سے جب کسی نے پاکستان کے طرز حکومت سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ پاکستان کا طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال پہلے قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree