باحجاب خواتین معاشرے میں اعلی اقدار کے نفوذ اور اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، زہرا نقوی

06 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) جماعت اسلامی وومن ونگ کی جانب "تہذیب ہے حجاب" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ آج دنیا مشاہدہ کر رہی ہے کہ مغربی تہذیب و ثقافت تباہ اور زوال پذیر ہو چکی ہے مغرب کا نظام کھوکھلا اور پستی کا شکار ہے انہوں نے کہا اسلامی تہذیب و اقدار کو بچانے کے لیے ، اسلامی روایات اور قوانین کی پاسداری لازم ہے باحجاب خواتین معاشرے میں اعلی اقدار کے نفوذ اور اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

 انہوں نے کہا پروردگار نے عورت کی قدر و منزلت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے پردے کا حکم دیا اور اپنے شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے عملی میدان چاہے وہ علم کا میدان ہو ، یا سیاست کا ، کوئی ہنر ہو یا کاروبار اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

 انہوں نے کربلا کی شیر دل خواتین کی مثال بیان کرتے ہوے کہا کہ جب نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) اور ان کے اعوان و انصار شہید ہوگئے تو جناب زینب سلام اللہ  علیھا کی سربراہی میں خواتین کی ٹیم نے اس دور میں کربلا والوں کا پیغام عام کیا جناب زینب سلام اللہ علیھا اور سید سجاد علیہ سلام کے خطبوں نے میڈیا کا کام کیا اور پیغام حسینی گھر گھر پہنچایا اور یزید کو رسوا و ذلیل کیا آج بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے والی مائیں بہنیں اسلامی اقدار کے تحفظ اور حجابی ثقافت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree