مادرِسماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی وفات پر ایم ڈبلیوایم کی خواتین اراکین اسمبلی کا اظہار تعزیت

16 اپریل 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مادرِسماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ  بلقیس ایدھی کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا بلقیس ایدھی نے پاکستانی معاشرے میں سماجی خدمات کی اعلی ترین مثال قائم کی ھے انہوں نے بے شمار یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور ان کی کفالت کی اس عظیم کار خیر میں آپ ہمیشہ آپنے مرحوم شوہر کے شانہ بشانہ رہیں قوم ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اللہ تعالی بلقیس ایدھی مرحومہ کے درجات بلند فرماے اور انکے نیک اعمال پر اجر انہیں عظیم عطا فرماے۔ آمین

دوسری جانب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ بلقیس ایدھی کی وفات پر دل مغموم ہے۔ بلقیس ایدھی ایک غریب پرور خاتون تھیں ایک خاتون ہوتے ہوے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھا , انہوں نے جس طرح اپنی زندگی بے کس اور نادر انسانوں کی فلاح کے لیے وقف کی وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے, انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک باہمت خاتون اور ایک غریب پرور ادارے سے محروم ہوگٸے,بیگم بلقیس ایدھی جنہوں نے اپنے عظیم شوہر کے شانہ بشانہ انسانیت کے لیے عظیم کام کیا بلاشبہ دونوں میاں بیوی کا وجود انسانیت کے لیے سرمایہ تھا اور ان کا ذکر انکی داستان بھی ہمیشہ انسانیت کیلئے سرمایہ رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree