علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین کا خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ ،جاری فلاحی منصوبوں پر اطمنان کا اظہار

04 دسمبر 2014

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکر ٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین نے کہا کہ مساجد اسلام کامرکز ہیں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کامساجد کاپروجیکٹ قابل تحسین ہے ہمیں ہر شعبہ میں کام کرنا چاہیے تما م عبادات کے ساتھ ساتھ ہمیں خدمت خلق کی عبادت کو بھی سر انجام دینا چاہیے جو ذمہ داری ملے اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہیے کو تاہی نہیں برتنی چاہیے ۔اسلام دین تعمیر ہے ،دین انسانیت ہے ، دین فلاح و بہبود ہے اور اسلام میں خدمت خلق پر بہت زور دیا گیا ہے ہماری قوم میں احساسا تی ،جذباتی افراد ہیں انکی قوتوں کو صیح سمت میں استعمال کر کے ہمیں انکی فکری تربیت کرنی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں ایک خصوصی نشست میں اسلام میں فلاح وبہبود کے کاموں کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا اللہ تعالی کے نزدیک خدمت خلق سب سے بڑا اہم فریضہ ہے اس کو سرانجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا انہوں نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی ٹیم اور پاکستان بھر میں جاری فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک فقیر کفر کے قریب ہوتا ہے جو اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیئے کوئی بھی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جاتا ہے ہمیں معا شرے میں ایسے افراد کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ وہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو کر معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں لبنان میں حزب اللہ نے سب سے پہلے لوگوں کی اقتصادی حالت کو بہتر بنا نے پر کام کیا پھر آگے بڑھے ۔

 

نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ روایات میں ملتا ہے جو شخص چاہتا ہے کہ اسکی قبر وسیع ہو وہ دنیا میں مسجد تعمیر کروائے جو شخص چاہتا ہے کہ قبر میں کیڑے نہ کاٹیں نہ کھائیں وہ مسجد کی صفائی کرے جو شخص چاہتا ہے کہ قبر میں اسکا جسم تازہ رہے وہ مسجد میں بیٹھ کر عبادت کرے جو شخص چاہتا ہے کہ قبر روشن ہو وہ مسجد میں روشنی کاانتظام کرے انہوں نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

 

نشست میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر چیئر مین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثار علی فیضی نے مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکر ٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین کا خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس آمد پر شکریہ ادا کیا اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے فلاحی منصوبوں بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسوقت خیرالعمل فاﺅنڈیشن ملک بھر میں فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں مساجد،امام بارگاہیں،واٹر پروجیکٹ، ہاﺅسنگ پروجیکٹ، ایتام کی کفالت کے منصوبے شامل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree